ڈاکوؤں کا اہلخانہ کو یرغمال بناکر 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر لُٹ گئے، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  ڈاکوؤں کا اہلخانہ کو یرغمال بناکر 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر لُٹ گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا  تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ  کے علاقے ندیم  کے گھر سے اسلحہ کے زور پر2 لاکھ 60 ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی، نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو اکرم کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 10 ہزار روپے اور طلائی زیورات، شمالی چھاونی کے علاقے میں ڈاکو  عامر  کے ڈیرے سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ کے علاقے میں ڈاکو عثمان سے 2لاکھ 70 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، شیرا کوٹ کے علاقے میں عابد سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، داتا دربار کے علاقے میں ڈاکو اسلم سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو عامر سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں ڈاکو تنویر سے 1 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، ٹاؤن شپ کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون،سول لائن کے علاقے میں ڈاکو شوکت سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ فیصل ٹاؤن، شادمان، قلعہ گجر، نصیر آباد سے کاریں اورلاری اڈا، مزنگ، لوئر مال، مانگا منڈی، ہنجروال، لیاقت آباد سے  موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -