سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 609پوائنٹس بڑھ گیا 

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 609پوائنٹس بڑھ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  جمعہ کر روز کاروبار کا مثبت دن رہا۔سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 609 پوائنٹس اضافے سے 63002 پر بند ہوا ہے۔بازار میں ا26کروڑ شیئرز کا کاروبار 10.7 ارب روپے میں طے ہوا۔اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 86 ارب روپے بڑھ کر 9206 ارب روپے ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ برآمدات میں اضافے اور سپلائی میں بہتری کے باعث جمعہ کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں اور کثیرالقومی کمپنیوں کی ڈیمانڈ کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8ارب ڈالر سے زائد رہنے جیسے عوامل کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں زرمبادلہ کی رسد بہتر رہی جس کے نتیجے میں  کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7پیسے کی کمی سے 279روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں عازمین عمرہ وحج اور بیرونی ممالک میں زیرتعلیم طلبا کی فیسوں کی مد میں ادائیگیوں کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 13پیسے کے اضافے سے 281روپے 21پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں اگلے دو ماہ کے دوران 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاعات، ایس آئی ایف سی کے ذریعے الیکشن کے بعد پاکستان میں بڑی نوعیت کی فارن انویسٹمنٹس اور نئے انفلوز آنے کی توقعات جیسے عوامل بھی مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار  700 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے اضافے سے ایک لاکھ86 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -