بھٹو، بینظیر کی سوچ پر چلنا چاہتے ہیں: شرجیل میمن
حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگ انتقام اور نفرت کی سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ چاہتے ہیں، لوگ ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سوچ پر چلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے 4 فروری کو بلاول بھٹو کے لئے پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے، یہ پروگرام انتہائی تاریخی پروگرام ہوگا، عوام اس پروگرام کو کامیاب کریں گے، عوام اپنے قائد کا عظیم الشان استقبال کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا شعور جاگ گیا ہے، اس بار قوی امکان ہے کہ تمام سیٹیں جیت جائیں گے، پیپلز پارٹی ہر سیٹ سے کامیابی حاصل کرے گی، پنجاب اور کے پی میں بڑی کامیابی ملے گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بدترین معاشی بدحالی میں مبتلا کیا، نواز شریف اور بانی پی ٹی ا?ئی اپنی "میں " سے باہر نہیں نکلے، عوام روٹی، کپڑا، مکان، گیس اور بجلی مانگ رہے ہیں، آصف زرداری کہتے ہیں کہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دو۔
شرجیل میمن