الیکشن کیلئے تیار، حساس پولنگ سٹیشنز میں فوج تعینات ہو گی: وزیر اطلاعات سندھ 

الیکشن کیلئے تیار، حساس پولنگ سٹیشنز میں فوج تعینات ہو گی: وزیر اطلاعات سندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔کراچی  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احمد شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ الیکشن کے لیے تیار ہے، پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی جب کہ حساس پولنگ سٹیشنز میں فوج تعینات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 62 کروڑ 54 لاکھ سے زائد جاری کیے گئے جب کہ ایک ارب 63 کروڑ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الگ رکھے ہیں، آج جو سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی مخالفت کررہی ہیں کل یہی اتحادی حکومتیں بناسکتی ہیں، انتخابات کے سلسلے میں ہم ایک انفارمیشن سیل بنا رہے ہیں جہاں میں خود موجود ہوں گا۔

 وزیر اطلاعات سندھ

مزید :

صفحہ آخر -