صادق آباد: صوبائی امیدوار چودھری اسرار گوندل وفات پا گئے

صادق آباد: صوبائی امیدوار چودھری اسرار گوندل وفات پا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 266 کے امیدوار چودھری اسرار گوندل انتقال کر گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امیدوار کو دل کا دورہ پڑنے پر شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے، ڈاکٹرز نے وفات کی تصدیق بھی کر دی۔ تحریک نوجوانان کے امیدوار چودھری اسرار گوندل کی مہم کے دوران طبیعت ناساز ہوئی تھی۔ دوسری طرف عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئے۔الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ انتقال کرنیوالوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کاشکار ہوئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں،جس کیلئے نئی تاریخ کا اعلان جنرل الیکشن کے بعد کیا جائیگا۔ ا لیکشن کمیشن سے حاصل ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا جبکہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراء سے قبل وفات پاگئے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور دوسرے کے انتقال کرجانے سے امیدوا رو ں کی مجموعی تعداد 88ہوگئی، دوسری جانب حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کرنیوالے 86 امیدواروں کے حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔

اسرار گوندل 

مزید :

صفحہ آخر -