عمران دور میں ملک کیساتھ مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملکی فیصلے ہوتے تھے: عون چوہدری 

عمران دور میں ملک کیساتھ مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملکی فیصلے ہوتے تھے: عون ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما اور عمران خان و بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کے گواہ عون چوہدری نے کہا ہے کیا لیڈر ایسے ہو تے ہیں، ملک کیساتھ مذاق کیا گیا، خوابوں پر ملک کے فیصلے ہوتے تھے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں جج کے سامنے جو بیان دیا وہ بالکل سچ پر مبنی ہے، میں اس نکاح کا گواہ تھا، یہ نکاح عدت کے دوران ہوا اور یہ ثابت ہوا عدت پوری نہیں ہوئی تھی،ا جج کے سامنے مفتی سعید نے اقرار کیا کہ ان کے علم میں عدت کا معاملہ نہیں لایا گیا، خود کو پارٹی کا لیڈر کہلاتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں، لوگوں کو درس دیتے ہیں اور نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں، بچوں کو کیا سبق مل رہا ہے، جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں،جن محترمہ سے نکاح ہوا وہ خود کو مذہب کے لبادے میں اوڑھے بیٹھی ہیں، مذہب کے لبادے میں ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے، خواب کے پیچھے درحقیقت فراڈیوں کا جوڑا فرح گوگی اور جمیل گجر تھے، خواب کی تعبیر یہ ہوتی تھی کہ کسی کو وزیر لگا دیں، بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہو جائیں۔رہنما آئی پی پی کا کہنا تھا یہ تھا پاکستان کیساتھ گھناؤنا مذاق جو آج پورا ملک بھگت رہا ہے، آپ نے وزیراعظم ہوتے ہوئے توشہ خانہ میں چوری کی، شرم کی بات ہے کہ سابق وزیراعظم پر چوری ثابت ہوئی، آپ دوسروں کو چور چور کہتے رہے اور خود ہی چور نکلے، آپ کی بیگم نے قیمتی تحائف بیچے، آپ تحفے اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے نہیں بیچتے، آپ نے ملک کیساتھ وہ کیا جو شاید دشمن بھی نہ کرے۔عون چوہدری کا کہنا تھا سائفر کے معاملے پر آپ نے ملک سے مذاق کیا جس کی سزا بھگت رہے ہیں، ہمیں اپنی ذات کیلئے نوجوانوں کو بغاوت کیلئے نہیں اکسانا چاہیے۔

عون چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -