پرائیویٹ حج سکیم، ہوپ اور وزارت میں سروس پروائیڈر اور پیکیجز فائنل نہ ہو سکے

  پرائیویٹ حج سکیم، ہوپ اور وزارت میں سروس پروائیڈر اور پیکیجز فائنل نہ ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پرائیویٹ حج سکیم2024ء کیلئے ہوپ اور وزارت کے درمیان سروس پروائیڈر(ایس پی اے) اور پیکیجز فائنل نہ ہو سکے۔ ڈیڈ لاک برقرار ہے،معلوم ہوا ہے ہوپ فائنل کرتی ہے وزارت کسی نقطے پر اعتراض لگا دیتی ہے۔ وزارت سخت موقف مسلط کرنا چاہتی ہے تو ہوپ حج آرگنائزر کے حقوق کے تحفظ کیلئے اس نقطہ کو نکالنے کی درخواست کر دیتی ہے۔حج آرگنائزر کا موقف ہے وزارت ہیڈ ماسٹر یا ایس ایچ او بننے کی بجائے پرائیویٹ سکیم کو بھی سرکاری سکیم کا حصہ سمجھے اور ہوپ کے نمائندوں کیساتھ مل بیٹھ کر ایسے فیصلے کریں جس سے ٹریڈ کو نقصان نہ ہو۔حج آرگنائزر کا مطالبہ سامنے آیا ہے ایس پی اے کے ذریعے حج آرگنائزر کیلئے غلطی پر سزائیں اور جرمانوں کا فیصلہ کرنے کیساتھ جزا کا بھی نقطہ لازم کر دے جو اچھا کام کریگا اس کو انعام ملے گا اس کا کوٹہ بڑھایا جائیگا۔

پیکیجز

مزید :

صفحہ آخر -