دفعہ 144 نفاذ کیخلاف الیکشن کمیشن  اور حکومت سے جواب طلب

  دفعہ 144 نفاذ کیخلاف الیکشن کمیشن  اور حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پنجاب سے 6 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مزمل اختر شبیرکی  درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دئیے۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ عام انتخابات ہونے والے ہیں، دفعہ 144 نہیں لگائی جا سکتی۔ اسلحہ لے جانے کے لیے دفعہ 144 لگانے کی ضرورت نہیں، یہ ایک علیحدہ جرم ہے۔ اگر دفعہ 144 لگانی تھی تو الیکشن کمیشن خود درخواست دیتا لہذا عدالت صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کو کلعدم قرار دینے کا حکم دے۔

جواب طلب 

مزید :

صفحہ آخر -