8فروری اہم، ملکی تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہوگا، اورنگزیب خان کھچی

  8فروری اہم، ملکی تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہوگا، اورنگزیب خان کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 میلسی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار  حلقہ این اے 159 محمد اور نگ زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ عوام کا حکومت سازی میں اہم رول براہ راست (بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

سہی مگر قریب آگیا ہے۔عوام  ہی کے 8 فروری کے رول سے منتخب اراکین ملک خداداد کی اگلے دنوں میں حکومت سازی کریں گے اور پھر اس ملک کے روشن مستقبل کی پالیسیاں بنائیں گے اور ادارے ان کے ساتھ جمہوریت کے استحکام کے لیے کام کریں گے اس لیے 8 فروری شعور اور پیش بینی کی بصیرت کا امتحان ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی ڈھوڈہ میں پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار عمران خان کھچی اور میلسی شہر میں قاضی فہیم اقبال ایڈوکیٹ   کی ساتھیوں  سمیت حمایت کے موقع پر روزنامہ پاکستان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کھچی گروپ نے سوچ رکھا ہے کہ جو ترقیاتی منصوبے رکے ہوئے ہیں یا جو ترقی میلسی کے لیے یونیورسٹیوں کے کیمپسز  کے قیام،دور دراز کے علاقوں کو صاف پانی کی فراہمی،تھانہ تحصیل کی سیاست کے خاتمے،شہروں اور دیہاتوں کو مراعات کے حوالے سے برابر لانے کے اقدامات   کے ذریعے ممکن ہے اس میں ووٹر ز کے ساتھ براہ راست مکالمہ کیا جائے جس کے لیے آئندہ چند دن اہم ہیں انہوں نے کہا کہ کھچی پٹھان پینل کا حقے کا انتخابی نشان ہی 8 فروری کو ووٹر کا سیلیکشن ہو گا دریں اثنا کوٹلی جنید کے  میاں خالد میاں عامر میاں عمر میاں عثمان میاں رضوان نے منیس ارائیں گروپ چھوڑ کر اورنگزیب خان کھچی اور جہانزیب خان کھچی  کی حمایت کا اعلان کر دیا۔