تیل، گیس، بجلی اور ادویات مزیدمہنگی،غریب زندہ درگور

تیل، گیس، بجلی اور ادویات مزیدمہنگی،غریب زندہ درگور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) نگران حکومت نے جاتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی، ادویات مہنگی کر کے عوام پر ظلم کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی، ادویات کی قیمتوں میں نا رکنے والا اضافہ جاری ہے اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا لٹی پٹی پاکستانی قوم سے اسکی عزت نفس اور سفید پوشی کا بھرم بھی نگران حکومت نے چھین لیا ہے۔ نگران حکومت نے ریکارڈ  مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بلند ترین قیمتوں پر عوام کے ہوش اڑا دئیے ہیں (بقیہ نمبر18صفحہ7پر)

۔ غریب رکشہ ڈرائیورز طالب حسین اور عبدالحمید نے انتہائی مایوسی کے عالم میں اپنی حالت زار بتاتے ہوئے کہا کہ رکشہ انکا اپنا نہیں ہے 500 روپے روزانہ ٹھیکہ ہے مہنگا  پٹرول،بجلی اور گیس کے بل اور دیگر اخراجات نے زندہ درگو کر دیا ہے۔ مزدوروں ساجد علی اور رانا کاشف نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے زندگیوں کو مایوسیوں کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے غریب دوکاندار نے کہا کہ نگران حکومت نے جاتے ہوئے عوام کا خون نچوڑ لیا ہے   ہمارا ملک ایٹمی طاقت رکھتاہے اس ملک کی غریب عوام کو پٹرول بجلی مہنگائی کے بم سے مارنے کی بجائے ایک ہی بم مار کر اڑادیا جائے تاکہ یہ قوم سسکیوں اذیتوں سے مرنے کی بجائے ایک ہی دفعہ مر جائے۔