نہال نسیم  2024میں اسپاٹیفائی کی پہلی ایکول پاکستان ایمبیسڈر منتخب 

 نہال نسیم  2024میں اسپاٹیفائی کی پہلی ایکول پاکستان ایمبیسڈر منتخب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(پ ر) اسپاٹیفائی نے نئے سال کا بہترین انداز سے آغاز کرتے ہوئے نہال نسیم کو 2024 کے لئے اپنے ایکول پاکستان پروگرام کی پہلی ایمبیسڈر منتخب کرنے(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 کا اعلان کیا ہے۔ اس اعزاز کے ساتھ نسیم کا گانا ''بے قدرا'' ایکول پاکستان کی پلے لسٹ میں فیچر کیا گیا ہے۔ نسیم نے اس گیت کو اپنی نہایت بہترین تخلیق قرار دیا ہے اور ان کے پرستاروں نے بھی اسے خوب سراہا ہے۔ نہال نسیم ملک کے میوزک منظر نامے میں ایک نوجوان اور متحرک آواز کے ساتھ موجود ہیں اور اپنے پہلے گیت سے ہی انہوں نے میوزک انڈسٹری میں ہلچل مچائی ہوئی ہے۔ ان کے میوزک کیریئر کا آغاز سال 2016 میں ہوا، جب 11 سال کی عمر میں انکے گیت کی ویڈیو وائرل ہوئی، اور اتنی کم عمری میں ہی ان کی غیر معمولی صلاحیتیں دنیا کے سامنے آئیں۔