انٹرمیڈیٹ،فزکس، کیمسٹری بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس ریلیز

  انٹرمیڈیٹ،فزکس، کیمسٹری بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر)انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری کردیا گیا،صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بھر (بقیہ نمبر30صفحہ7پر)

میں انٹرمیڈیٹ کی فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، کمپیوٹر سائنس اور شماریات کی نئی پریکٹیکل نوٹ بکس جاری کردی گئیں ہیں۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز اور تعلیمی اداروں کو مراسلہ بھجوا دیا۔صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈ رواں سال سے نئی عملی نوٹ بکس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کا امتحان لیں گے۔انٹرمیڈیٹ کی پریکٹیکل نوٹ بک میں اردو قواعد و انشا کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئی عملی نوٹ بکس کا اطلاق تعلیمی سیشن 2024 تا 2025 کے تعلیمی سال سے ہوگا۔