ملتان ہمارا آبائی گھر،لوگوں کی محبتیں فراموش نہیں کرینگے، علی ترین

ملتان ہمارا آبائی گھر،لوگوں کی محبتیں فراموش نہیں کرینگے، علی ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(نیوز رپورٹر)جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا ہے کہ ملتان ہمارا آبائی گھر ہے۔ یہاں سے ہم نے اپنی تعلیم اور کاروبار شروع کیا۔ ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ اپنے گھر سے الیکشن لڑرہے ہیں اور ہمیں یہاں کے لوگوں نے جتنا پیار دیا ہے ہم یہ پیار فرا(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

موش نہیں کرسکتے۔ علی ترین نے کہا کہ ہم نے جب بھی سیاست کی خدمت کی سیاست کی۔ ہم نے لودھراں میں بہت ترقیاتی کام کروائے ہیں اور لودھراں کو پہچان دی ہے۔ لودھراں کے عوام کے قرض دار ہیں کہ انہوں نے بھی ہمیں 40 ہزار کی لیڈ سے جتوایا۔ ملتان سے بھی انشا اللہ کامیاب ہوکر یہاں ن لیگ کے بھائیوں سید بابر شاہ اور شاہد محمود خان سے ملکر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے۔ نوجوان اس ملک کا اثاثہ نوجوانوں کے لئے ایسے پروگرام لائیں گے جس سے وہ ہنر سیکھیں گے اور انہیں کاروبار کے مواقع ملیں گے۔ خواتین کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے خواتین کو بااختیار بنا کر انہیں بھی یکساں حقوقِ اور مواقع فراہم کرنے ہیں۔ اس موقع پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 215 شاہد محمود خان، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 216 سید بابر شاہ، سابق ایم پی اے نواب ظہیر الدین علیزئی، رہنما ن لیگ ملک انور، بلال بٹ، شیخ اطہر ممتاز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔