مظفر گڑھ،کھلاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں تیز
شاہجمال(نمائندہ پاکستان) فوکل پرسن ٹائیگر فورس سمیت متعدد گرفتار کرلئے گئے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے تعلق کی بد ترین سزا دی جارہی ہے ہمارے اور دوست احباب رشتہ داروں کے گھروں پر روزانہ کی بنیاد چھاپے گرفتاریاں کمپین نہیں کرنے دی جا رہی ہمارے حقوق سلب کئیے جارہے ہیں عدلیہ نوٹس لے۔رات گئے پولیس کے پی ٹی آئی ورکرز کے ڈیروں اور گھروں پر چھاپے آہنی گیٹ کمروں کے دروازے توڑ کر گھس گئی رات گئے پولیس کی بھاری نفری ڈ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
یرہ دھنوتر نزد دربار حافظ محمود د فوکل پرسن ٹائیگر فورس میاں عتیق دھنوتر،صبغت اللہ دھنوتر،ابوبکر دھنوتر ولی اللہ دھنوتر کو گرفتار کر کے لے گئی اسی طرح جمشید دستی کے ورکر سپورٹر ملک عبدالرزاق کنیرا کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اسے اور اس کے والد ملک اسلم کنیرا کو گرفتار کر کے لے گئی سابق ایم این اے جمشید احمد دستی اور امیدوار حلقہ پی پی 271 میاں عمران دھنوتر نے میسیج کے ذریعہ میڈیا نمائندگان کو بیان دیا کہ 9مئی کے بعد ایسا کونسا ظلم ہے جو ہم پر روا نہیں رکھا گیا وطن میں رہتے ہوئے بھی جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ہمارے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے ان گنت بار چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ان گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موجود اہل خانہ کو ہراساں کرتی رہی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے الیکشن کے ماحول میں ہم سے پی ٹی آئی کا نشان لیکر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے مگر باوجود انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار سیاسی گرگوں کے اشاروں پر انکی کمپین کرنے والے نوجوانوں دوست احباب اور رشتہ داروں کے گھروں میں گھس کر اٹھانا شروع کر دیا ہے انہوں نے اعلی عدلیہ سے نوٹس لینے اور ظلم و جبر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔