ایران، پاکستانی مزدور قتل، علی پور، لودھراں میں 7افراد کی نماز جنازہ ادا، کہرام 

  ایران، پاکستانی مزدور قتل، علی پور، لودھراں میں 7افراد کی نماز جنازہ ادا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں، علی پور(بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان)27 جنوری 2024کو ایران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے، پانچوں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،27 جنوری 2024 کو ایران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 9 پاکستانیوں میں سے پانچ کا تعلق علی کے، علاقوں، علی ٹاؤن، فتح پور روڈ، (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)

ٹبی آرائیں اور خیر پور سادات کی بستی مٹھنی والی سے ہے، گزشتہ رات پانچوں افراد کی میتیں علی پور ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں تھیں، 2 فروری کو دن ساڑھے 11 بجے،علی پور کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں 4 افراد،اظہر حسین، محمد آصف، غلام شبیر، اور محمد اکمل کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جب کہ محمد شعیب کی نماز جنازہ خیر پور سادات کی بستی مٹھن والی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں شہدا کے لواحقین، علاقہ مکینوں،اسسٹنٹ کمشنر علی پور مکرم سلطان سہو،ڈی ایس پی علی پور چوہدری فیاض الحق، سپیشل برانچ، سکیورٹی برانچ، سرکاری افسران و ملازمین سمیت، این اے 178 کے آزاد حیثیت سے امیدوار جاوید سعید کاظمی، تحریک لبیک کے پروفیسر محمد شفیع خان، پی پی 274 سے ن لیگ کے امیدوار سید سبطین رضا بخاری سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں، تاجروں اور عام شہریوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، نماز جنازہ جاوید سعید کاظمی نے پڑھائی، اس موقع پر شہدا کے لئے دعا بھی کراء گء، اس موقع پر لواحقین نے حکومت پاکستان سے، ایران میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے علی پور کے 2 افراد محمد اصغر اور محمد سہیل کو بھی جلد ایران سے پاکستان لا کر ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، پانچوں شہدا کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقوں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، 26 اور 27 جنوری کی درمیانی رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے جن 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کیا تھا ان میں سے جاں بحق ہونے والے زبیر اور ابوبکر کا تعلق لودھراں کے پسماندہ گاوں چک نمبر 53 ایم سے تھا جن کی ڈیڈ باڈیز جمعرات کی رات آبائی علاقے 53 ایم میں پہنچا دی گئی تھیں زبیر اور اس کے بھانجے ابوبکر کی نماز جنازہ ادا چک 53 ایم کے اسکول گراونڈ میں ادا کی گئی نماز جنازے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے نماز جنازے کے بعد زبیر اور اس کے بھانجے ابوبکر کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ظ