مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،اکرم سیال

      مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی،اکرم سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رائیونڈ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری اکرم سیال اور حاجی لیاقت سیال کی جانب سے شامکی بھٹیاں میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں این اے 125 کے لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر اور پی پی 166 سے امیدوار ملک انس نے شرکت کی اس موقع پر سیال فیملی کی جانب سے مسلم لیگی امیدواروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چوہدری اکرم سیال کی جانب سے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے لیگی امیدوار ملک انس محمود نے اہل علاقہ کے جوش اور جذبے کو سراہا۔

  ہوئے کہا کہ آئندہ کا دور مسلم لیگ ن کا ہے اور مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی اور اس ملک کو درپیش مسائل سے نکالے گی