وقف املاک ملازمین کو قرضے جاری،واپسی ماہانہ بنیادوں پر ہو گی

         وقف املاک ملازمین کو قرضے جاری،واپسی ماہانہ بنیادوں پر ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ارشد فرید خان کی منظوری، کنٹرولر آف اکاﺅنٹس عدیل احمدکے احکامات پر147ملازمین کو 11کروڑروپے سے زائد کے سافٹ قرضے جاری کردیئے گئے قرضے کی واپسی ماہانہ قسط کے ذریعے ہوگی ملازمین کو قسط کاٹ کر تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔70فیصد ملازمین پہلی بار قرضہ حاصل کریں گے۔قرضے کی منظوری وزارت خزانہ کے قوانین کے مطابق دی گئی ہے۔قرضہ حاصل کرنے والوں میں7افسران اور 140 دیگر ملازمین شامل ہیں ۔اے ایس او ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لاہور ون محمد عاصم اعجازاوراے ایس او شرائن برانچ عاصم چوہدری کو 19لاکھ فی کس جبکہ اے ڈی سی او عرفان جنجوعہ کو32 اوراے پی ایس لینڈ برانچ عمران نذیرکو25لاکھ کے قرضے جاری کئے گئے ہیں ۔2افسران اور چھ ملازمین کو موٹر کار ایڈوانس کی مد میں دس دس لاکھ دیئے گئے، 30ملازمین کوموٹر سائیکل ایڈوانس کی مد میںایک لاکھ فی کس ادا کئے گئے ہیں۔