روٹی 4، پٹرول 65روپے پر واپس لائیں گے: نوا زشریف، بچوں کو جدید تعلیم، سکالر شپ، لیپ ٹاپ دینگے، شہباز شریف ہم کسی کو گالی نہیں دیتے صرف خدمت کرتے ہیں: مریم نواز
فیصل آباد(بیو رپورٹ،نیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے حکومت ملنے پر فیصل آباد کیلئے میٹرو بس سروس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ کئی دفعہ آیا ہوں لیکن یہ جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا‘ہم جو بات کرتے ہیں اس کو پورا کرناجانتے ہیں‘فیصل آباد نے چوہدری شیر علی کی لاج رکھنی ہے،رانا ثناء اللہ تو رانا ثناء اللہ ہے‘رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری میرے بہت پرانے اور وفادار ساتھی ہیں‘ممی ڈیڈی والے نہیں‘وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4روپے اور پٹرول 65روپے فی لیٹر تھا‘ مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وز یر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ فیصل آباد والو اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی لو یوٹو؟فیصل آباد کے لوگوں کا شکریہ اداکرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،شہبازشریف نے آپ کو صرف میٹروبس پر ٹرخا دیا ہے،فیصل آباد میں صرف میٹروبس نہیں بلکہ اورنج لائن بھی ہونی چاہیے،فیصل آباد کے ہربندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے،ایک کروڑ نوکری لانے والے نے کیا کسی کو نوکری دی؟شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہاں پانچ سال کے بعد کوئی بیروزگار نظر نہیں آناچاہیے،فیصل آباد وہ شہر ہے جس کے دائیں اور بائیں جانب موٹروے ہے،اب فیصل آباد کے آگے اور پیچھے بھی موٹروے گزرے گی،دھوبی گھاٹ کئی دفعہ آیا ہوں لیکن یہ جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا،ہم جو بات کرتے ہیں اس کو پورا کرناجانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد نے چوہدری شیر علی کی لاج رکھنی ہے،رانا ثناء اللہ تو رانا ثناء اللہ ہے،رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری میرے بہت پرانے اور وفادار ساتھی ہیں،ممی ڈیڈی والے نہیں بلکہ اصل پاکستانی یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے،یوتھ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے،وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4روپے اور پٹرول 65روپے فی لیٹر تھا،وہ دھرنے کررہے تھے اور ہم لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کررہے تھے،ہمارے دور میں گیس سستی تھی اور سونا50ہزار روپے فی تولہ تھا،فیصل آباد والو 2بجے کا وقت دیا تھا آپ لیٹ آئے، اب وقت کم ہے،ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی نوازشریف کو سزانہ دی جاتی تو کوئی شخص بیروزگار نہ ہوتا۔فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 50لاکھ گھروں کا وعدہ کیا کسی کو گھر ملا؟ جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، کہتے ہیں یہ یوتھ کسی اور کے ساتھ ہے، نہیں یہ یوتھ (ن) لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بس یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔نواز شریف نے کہا کہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی کو نہیں ملی، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہے،شہباز شریف صاحب!پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے دائیں اور بائیں موٹر وے ہیں اور آپ کو کتنی موٹر وے چاہئیں؟ آپ نہیں بھی کہیں گے تب بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں گے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف نے کہا کہ ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندرگواہی دے رہا ہے کہ یہ محبت نوازشریف کے ساتھ ہے،فیصل آباد کے لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ محبت کی ہے،نوازشریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا شہر سمجھا،نوازشریف ترقیاتی منصوبے لیکر آئے،وہ سڑکیں آج بھی قائم ہیں جو ہم نے بنائی تھیں،نوجوان بچے پاکستان کی طاقت اور سرمایہ ہیں،8فروری کو شیر پر مہم لگائیں گے توانشاء اللہ جدید تعلیم کا انتظام کریں گے،8فروری کو فیصل آباد نے ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے،فیصل آباد میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،نوازشریف کو اللہ نے موقع دیا تو فیصل آباد کو میٹروبس بنا کر دینگے،کروڑوں بچوں کو تعلیم ملے گی،وظیفے شروع ہونگے اور لیب ٹاپ دوبارہ شروع ہونگے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکیم رانا ثنا اللہ نے عمران خان کا ایسا علاج کیا کہ بیمار نظر آتا ہے نہ بیماری۔دھوبی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ فیصل آباد کے شیروں، شیرنیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، میں نے دیکھا جب رانا ثنا اللہ کا نام لیا تو سارا مجمع گونج اٹھا، آپ نے جس طرح ہمارا استقبال کیا مجھے لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال یہاں نہیں تھے۔مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتی نہ ہی کسی کو چور کہتی ہے، مسلم لیگ ن کسی سے مقابلہ نہیں کرتی یہ صرف خدمت میں مقابلہ کرتی ہے اسی لیے ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کو ہرانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے لیکن نواز شریف اب بھی یہاں ہے، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، فیصل آباد والوں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
نواز شریف