مولانا اسعد محمود کے حق میں ن لیگ  اور اے این پی کے امیدوار دستبردار

    مولانا اسعد محمود کے حق میں ن لیگ  اور اے این پی کے امیدوار دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے حق میں مسلم لیگ (ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار دستبردار ہوگئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھاکہ این اے 43 پر ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار میرے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 پر ن لیگی امیدوار اکبر گنڈا پور جے یو آئی کے حق میں دستبردار ہوئے اور اس کے علاوہ پی کے 112 پرعبدالرحیم بھی دستبردار  ہوگئے۔ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ اور اے این پی کی قیادت اور امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔

مولانا اسعد محمود 

مزید :

صفحہ اول -