مچھ، کول کمپلیکس پر حملے، تین دن میں 24دہشتگرد ہلاک 

        مچھ، کول کمپلیکس پر حملے، تین دن میں 24دہشتگرد ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈیسک) آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے مچ اور کول پور کمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کردیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  29 اور  30جنوری کی رات دہشتگردوں کی جانب سے بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملے کیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے حملے بہادری سے پسپا کیے،کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، ان دہشتگردوں کو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں جب کہ ہلاک ہونے والے باقی دہشتگردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 شہری بھی شہید ہوئے۔ حملے میں چھپے پوشیدہ حقائق سامنے آگئے۔ لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے جس کی واضح مثال مچھ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت ہے، دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی جس کو لاپتا افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا وہ مچھ حملے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگیا۔قبل ازیں دہشت گرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا جو سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا۔ 

مچ، کول حملے

مزید :

صفحہ اول -