محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا 

    محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبے دیکھے۔ وزیر اعلی محسن نقوی سے فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا وزٹ کیا اورڈیجیٹل کلاس رومز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹرنری سائنسز، فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کابھی دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے لیکچر رومز،ڈے کیئر سنٹر، کیفے ٹیریا اور دیگر سیکشن بھی دیکھے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو نرسز کے داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام  اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ امید ہے کہ یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں اپنا منفرد نام پیدا کرے گی۔ڈاکٹر ارشد اور محمد علی گردیزی نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صحت۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر ملتان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

محسن نقوی

مزید :

صفحہ اول -