گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا 32 ویں روز بھی دھرنا جاری

      گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کا 32 ویں روز بھی دھرنا جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت بلتستان (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی سمیت 15 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے 32 روز سے دھرنا جاری ہے۔چیف کوآرڈینیٹر عوامی ایکشن کمیٹی احسان علی ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام 15 مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے دھر نے ختم نہیں کریں گے، جی بی حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، اگلے مرحلے میں خواتین اوربچوں کو شامل کریں گے، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023 کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے، آئینی حقوق سے محروم جی بی میں عائد تمام غیر قانونی ٹیکسز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

گلگت دھرنا

مزید :

صفحہ اول -