پی ٹی آئی نے 5 فروری کو ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیئے 

    پی ٹی آئی نے 5 فروری کو ہونیوالے انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی کردیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن ملتوی کردیئے۔تحریک انصاف نے گزشتہ روز انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت الیکشن 5 فروری بروز پیر کو ہونا تھے تاہم اب پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کو ملتوی کردیا گیا جس کی تصدیق چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔چیئرمین پی ٹی ا?ئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیے گئے ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن سے امیدواروں اور ووٹرز کی وجہ عام انتخابات سے ہٹاسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے روف حسن کوچیف الیکشن کمشنرمقررکیا گیا۔

پی ٹی آئی 

مزید :

صفحہ اول -