پیپلزپارٹی نے زمین اور ضمیر بیج کر 50 ہزار ارب کمائے: خالد مقبول  

      پیپلزپارٹی نے زمین اور ضمیر بیج کر 50 ہزار ارب کمائے: خالد مقبول  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے زمین بیچ کر اپنا ضمیر بیچ کر 50ہزار ارب روپے کمائے ہیں۔حیدر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بینظیر کو دومرتبہ وزیراعظم بنایا پھر ہم پر ہی آپریشن شروع کر دیا گیا، پیپلزپارٹی یاد رکھنا تمہیں بخشا نہیں جائے گا، حیدر آباد والوں آج تیرکے دفن ہونے کا دن ہے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج آپ نے پکے قلعہ کا گراؤنڈ بھر کر یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ جشن کہاں منائیں، آج حیدر آباد والوں آپ کو دیکھ کر آپ کا دشمن اپنی موت آپ مرگیا ہے، آپ نے اپنے ساتھ پچاس پچاس، سو سو لوگ لے جا کر ووٹ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھ لو پاکستان والوں آج حیدر آباد کو گراؤنڈ چھوٹا پڑ گیا ہے، آج یہ شہر وارننگ دینے آیا ہے آج حیدر آباد کے جیالے نکل آئیں ہیں، جوخواب میں دیکھ رہے تھے وہ تعبیر حیدرآباد دے رہا ہے،خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تمہیں چھوڑا نہیں جائے گا یہ قوم تم سے 15 سال کا حساب لیگی،15 سال تم نے ہماری مرضی کے بغیر قبضہ کیا ہو ا تھا اس کا حساب ایم کیو ایم لے گی، پاکستان بنانے والوں کی اولاد ہیں اس پاکستان کو چلا سکتے ہیں۔

خالد مقبول  

مزید :

صفحہ اول -