پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، گمراہ  کن نعروں میں نہ آئیں‘سعد رفیق

     پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، گمراہ  کن نعروں میں نہ آئیں‘سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (مانیڑنگ ڈیسک)  رہنما مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں اور نہ ہی پاکستان میں کسی انتہا پسند کی ضرورت ہے، کسی کے گمراہ کن نعروں میں نہ آئیں مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور والوں نے کبھی بھی نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس لیے نواز شریف اور شہباز شریف نے بھی عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا  ن لیگ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا سوچتی ہے، آج پاکستان کو نفرت کے ٹیکے لگانے والی قیادت نہیں چاہیے، کوئی اور جماعت اس کے بارے میں نہیں سوچتی، پورے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی بات ہو گی تو صرف (ن)لیگ کی بات ہو گی  آج بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھے ہیں ہم نیکوئی خوشی نہیں منائی، یہ اپنے دور میں مٹھائیاں بانٹتے تھے،    جھوٹے وعدے نہیں کرتے اگر ہمیں موقع ملاتو پاکستان کی ترقی کیلئے پورا زور لگا دینگے، پاکستان کے اداروں کو ان کے قدموں پرکھڑا کریں گے، ہم پاکستان کو جدید پاکستان کی طرف لیکر جائیں گے۔انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں تاکہ میں دنیا میں سر اٹھا کرچل سکیں، 8فروری کو گھرگھرجاؤ،پولنگ سٹیشن جاؤ اور مسلم لیگ ن کو کامیاب کراؤ۔ 

سعد رفیق

مزید :

صفحہ اول -