آئندہ تعلیمی سال یکم اگست  سے شروع کرنے کا فیصلہ 

       آئندہ تعلیمی سال یکم اگست  سے شروع کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے آئندہ تعلیمی سال 25 -2024 یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، آئندہ تعلیمی سال دوہزارچوبیس اورپچیس یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سے شروع ہوگا۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔خیال رہے سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ پبلشر اور محکمہ تعلیم میں تنازع کی وجہ سے کتابوں کی چھپائی شروع نہیں ہو سکی ہے جب کہ کتابوں کی چھپائی سے ترسیل تک کم از کم چار ماہ کا وقت درکار ہوتا ہے۔