گورنر ہاﺅس میں امید کی گھنٹی پر آنےوالے شہریوں کی داد رسی جاری 

      گورنر ہاﺅس میں امید کی گھنٹی پر آنےوالے شہریوں کی داد رسی جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ گورنر ہاﺅس میں امید کی گھنٹی پر آنے والے شہریوں کی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے اب تک سیکڑوں افراد کو امدادی چیک دیئے جاچکے ہیں ، گورنر سندھ نے 23 مزید افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے ، واضح رہے کہ ان افراد نے گزشتہ دنوں امید کی گھنٹی پر آکر گورنر سندھ سے مالی امداد کی درخواست کی تھی، مالی امداد وصول کرنے والے افراد نے گورنر سندھ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں اپنے شہریوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہیں، میرے بس میں جو ہے وہ میں ان لوگوں کے لئے کر رہا ہوں، چاہتا ہوں ہر ایک کو اس کا حق ملے، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لئے مفت علاج کی سہولت کے لئے بھی کوشش کررہا ہوں۔