کراچی میں جوبلی سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میں جوبلی سنٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ایم اے جناح پرواقع جوبلی سنٹرمیں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ بلڈنگ کے بیسمنٹ میں لگی ہے، آگ لگنے کے باعث تین دوکانیں متاثرہوئی ہیں۔ایم اے جناح روڈ پر واقع جوبلی سنٹر میں لگنے والی آگ پرفائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پرقابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔ آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ کردی گئیں تھیں۔جائے وقوعہ پرکے ایم سی کے فائرفائٹراورریسکیو 1122 کے عملے نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔