ن لیگ ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع

  ن لیگ ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کمالیہ (رپورٹ۔محمد نعیم خان سے)کمالیہ میں الیکشن کی گہماگہمی عروج پر پرانے سیاست دانوں سمیت نئے چہرے بھی میدان سیاست میں امڈ آ ئے ،بلے کا نشان چھن جانے کے بعد پی ٹی آئی ورکرز شش و پنج کا شکار ہیں،این اے 107 کمالیہ اور پی پی123سے پرانے سیاست دانوں سمیت نئے سیاسی چہرے بھی منظر عام پر آ گئے ہیں، این اے 107 کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمن،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سابق ایم این اے محمد ریاض خاں فتیانہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق چیرمین بلدیہ کمالیہ نئے امید وار ملک محمد امجد یعقوب (بلا)، سابق وفاقی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے خالد احمد خاں کھرل (مرحوم) کے صاحبزادے آزاد امید وار حیدر علی خاں کھرل،آزاد امید وارمیاں اظہر حسین شامل ہیں اسی طرح پی پی 123سے پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے محترمہ نازیہ راحیل،سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ محترمہ بیگم آشفہ ریاض فتیانہ،آزاد امید وار شاہد اقبال گجر،پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام فرید کاٹھیا،آزاد امید وار چوہدری خوشی محمد جٹ،آزاد امید وار سردار سعید احمد گجر،آزاد امید وار عاطف گجر،جماعت اسلامی کے رانا اعجاز انور خاں،تحریک لبیک کے ملک شاہ زیب شامل ہیں، مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امید واروں میں سخت مقابلہ متوقع ،NA107 پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری اسد الرحمن اور PP123کی مسلم لیگ ن کی محترمہ نازیہ راحیل کے آپس کے سیاسی اختلافات کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امید وار محمد ریاض خاں فتیانہ کو فائدہ ہو سکتا ہے جبکہ پی پی 123کے لیے مسلم لیگ ن کی محترمہ نازیہ راحیل پاکستان تحریک انصاف کی محترمہ بیگم آشفہ ریاض اور آزاد امید وار چوہدری شاہد اقبال گجر میں سخت مقابلہ ہے، کمالیہ کے گدی نشین آستانہ عالیہ موضع قادر بخش کے پیر صاحبان کا سیاست میں اہم رول ہوتا ہے کیونکہ وہ جس امید وار کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں سابقہ ریکارڈ کے مطابق وہ امید وار جیت جاتے ہیں کیونکہ ان کے مرید ہزاروں میں ہیں جو صرف پیر صاحبان کے حکم کا انتظار کر کے ان کے اعلان پر لبیک کہتے ہیں،موضع قادر بخش والوں کے اعلان کے بعد NA107اورPP 123کی پوزیشن بہت واضع ہو گئی، مسلم لیگ ن کے میاں اسد الرحمن اور چوہدری شاہد اقبال گجر بڑی لیڈ سے جیتیں گے۔ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما رانا غلام مصطفی منج اورچوہدری عابد علی نے سینئر صحافی نعیم خان سے خصوصی انٹر ویو میںگفتگوکرتے ہوئے کیا ، ان خیالات کا اظہار سماجی ورکر چوہدری عابد علی نے سئینر صحافی محمد نعیم خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ شاہد اقبال گجر انتہائی شریف النفس انسان ہے جس کے د ل میں غریبوں کے لیے ہمدردی ہے۔ 

کمالیہ الیکشن