سالم ، تیز رفتار کارالٹنے سے میاں بیوی جاں بحق، 4افراد زخمی 

    سالم ، تیز رفتار کارالٹنے سے میاں بیوی جاں بحق، 4افراد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            سالم ( نمائندہ پاکستان ) موٹروے پر سالم انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق فیصل آباد کا چالیس سالہ عمیر اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ فیصل آباد سے کار پر اسلام آباد جا رہا تھا کہ سالم انٹرچینج کے قریب کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے چالیس سالہ عمیر اس کی بیوی 38 سالہ عدیلہ موقع پر جاں بحق جبکہ شیبا، طیبہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹریفک حادثہ