پریانکا چوپڑا اور نک جونس کیلئے 20 ملین ڈالر کے گھر میں رہنا ناممکن

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کیلئے 20 ملین ڈالر کے گھر میں رہنا ناممکن
پریانکا چوپڑا اور نک جونس کیلئے 20 ملین ڈالر کے گھر میں رہنا ناممکن
سورس: Instagram/priyankachopra

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ  اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس  نے ستمبر 2019 میں 20 ملین ڈالر کا اپنا ایک پرتعیش گھر خریدا تھا جس پر اب قانونی جنگ چھڑ گئی ہے۔  بھارتی میڈیا  کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس میں واقع اس گھر کو اب خالی کردیا ہے جس پر پانی کے لیکج اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث مئی 2023 سے قانونی جنگ جاری ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس اپنی دو سالہ بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کے ساتھ دوسرے گھر منتقل ہو گئے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ دوبارہ کب اس گھر میں واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن فی الحال نہ ہی کوئی اس گھر میں رہ رہا ہے اور نہ ہی اسے کرائے پر دیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پریانکا اور نک گھر کے بیچنے والے سے واٹر پروفنگ کے مسائل کے لیے ایک ملین ڈالر سے زائد جبکہ دیگر عام نقصانات کی مد میں تقریبا 2 ملین ڈالر کی رقم کا تقاضہ کررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -