لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں‘ طوبیٰ انور

لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں‘ طوبیٰ انور
لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں‘ طوبیٰ انور
سورس: Instagram/syedatuba

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) ماڈل و ادکارہ طوبی انور کا کہنا ہے کہ لوگ میری آنکھوں کے دیوانے ہیں اور کہتے ہیں کہ کوئی ان میں دیکھ کر جھوٹ نہیں بول سکتا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ادکارہ طوبی انور نے بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے دوران شو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ میری آنکھوں اور آواز کی تعریفیں کرتے ہیں اور ان سے مجھے پہچان جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب کبھی میں ماسک پہن کر بازار جاتی ہوں تو لوگ میری آواز سن کر اور میری آنکھیں دیکھ کر پہچان جاتے ہیں، حال ہی میں ایک صاحب ملے اور کہتے ہیں کہ تمہاری آنکھیں اتنی گہری ہیں کہ کوئی تم سے بات کرتے ہوئے آنکھوں میں دیکھ کر جھوٹ نہیں کہہ سکتا، لگتا ہے کہ تم اندر کی بات پکڑلو گی، روح تک پہنچ جاتی ہو۔
 
 
 
 
 

مزید :

تفریح -