ہنی مون کے دوران ہی دولہا کا انتقال ، دلہن کی بھی حالت غیر، ہسپتا ل منتقل، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا

ہنی مون کے دوران ہی دولہا کا انتقال ، دلہن کی بھی حالت غیر، ہسپتا ل منتقل، وجہ ...
ہنی مون کے دوران ہی دولہا کا انتقال ، دلہن کی بھی حالت غیر، ہسپتا ل منتقل، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی دکھ ہوگا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیلم (ویب ڈیسک) وادی نیلم میں کٹن کے مقام ریسٹ ہاؤس کے کمرے میں مبینہ طور پر گیس بھر جانے کے باعث سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار سے تعلق رکھنے والا نو بیاہتا دولہا احسن زندگی کی بازی ہار گیا، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا نئی نویلی دلہن کو مظفرآباد ریفر کردیا گیا۔

نیلم پولیس کے مطابق ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے احسن اورحانیہ کٹن کے مقام پر ایک ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر تھے صبح دیر تک کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر ریسٹ ہاؤس کے عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔آج نیوز کے مطابق  گیسٹ ہاؤس کے عملے کی اطلاع پر پولیس نے دروازہ توڑ کر ہنی مون کے لیے آنے والے نوبیاہتا جوڑے کو ریسکیو کیا۔

دولہا ‎ احسن الیاس کو مبینہ طور پر دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ دلہن ’ہ‘   کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال مظفرآباد ریفر کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، احسن الیاس کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نیلم منتقل کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر احسن الیاس کی موت کی وجہ کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -