میاں بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کیلئے آنیوالے پڑوسی نے شوہر کو قتل کردیا

میاں بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کیلئے آنیوالے پڑوسی نے شوہر کو قتل کردیا
میاں بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کیلئے آنیوالے پڑوسی نے شوہر کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)  بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو  ے علاقے پولاچی میں میاں بیوی کا جھگڑا ختم کرانے کی کوشش کرنے والے شخص کے لیے کچھ ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی کہ اس کے ہاتھوں شوہر کا قتل ہوگیا۔

آج نیوز کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب   59 سالہ رادھا کرشنن کا اپنی بیوی 48 سالہ سرسوتی سے جھگڑا ہوا۔ یہ جھگڑا زمین کی فروخت سے متعلق تھا، جب جھگڑا زیادہ بڑھا تو 36 سالہ سِوا کمار نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی۔ سِوا کمار نے رادھا کرشنن کی زمین کرائے پر لے رکھی ہے اور وہاں پولٹری فارم چلاتا ہے۔

رادھا کرشنن نے مبینہ طور پر درانتی سے سِوا کمار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اُس کے ہاتھ پر زخم آیا۔ سِوا کمار نے درانتی چھین پر اُسے موت کے گھاٹ اتار دیا، بعدازاں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔