احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دیدی 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دیدی 
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک مرتبہ پھر چھٹیوں کی درخواست دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹیوں کی درخواست دے دی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ جج محمد بشیر نے صحت کی وجہ بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست جمع کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائپر ٹینشن کا سامنا ہے، گزشتہ دس سے پندرہ روز کے اندر انہوں نے دوسری مرتبہ رخصت کی درخواست جمع کرائی ہے۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے چھٹیوں کی درخواست جمع کرائی تھی لیکن وہ اپنی پہلے والی درخواست سے دستبردار ہوگئے تھے۔یاد رہے کہ جج بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی، جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -