عمران خان کیخلاف کتنے مقدمات کے فیصلے آگئے ، کتنے فیصلے آنے باقی ہیں ۔۔؟ تفصیلات جانیے

عمران خان کیخلاف کتنے مقدمات کے فیصلے آگئے ، کتنے فیصلے آنے باقی ہیں ۔۔؟ ...
عمران خان کیخلاف کتنے مقدمات کے فیصلے آگئے ، کتنے فیصلے آنے باقی ہیں ۔۔؟ تفصیلات جانیے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف کتنے مقدمات  کے فیصلے آگئے  اور ابھی مزید  کتنے مقدمات میں فیصلے آنے باقی ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف 3 فیصلے پہلے سے ہی جاری ہوچکے ہیں جبکہ کم از کم 4 دیگر مقدمات میں فیصلے آنے کو ہیں۔

"جنگ " کےمطابق  3 سزاؤں والے مقدمات میں سے 2 توشہ خانہ اور 1 سائفر سے متعلق مقدمہ ہے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو ابھی 190 ملین پاؤنڈ کی بدعنوانی کے القادر ٹرسٹ کے مقدمے میں، غیر اسلامی نکاح کے مقدمے میں اور الیکشن کمیشن پاکستان کی توہین کے مقدمے میں ابھی نتائج دیکھنا باقی ہیں۔