"ڈیڑھ ماہ تک کیا کرتے رہے ۔۔؟"مستعفی جج شاہد جمیل خان کی" مصروفیات" کے حوالے سے قریبی ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا

"ڈیڑھ ماہ تک کیا کرتے رہے ۔۔؟"مستعفی جج شاہد جمیل خان کی" مصروفیات" کے حوالے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نیوز ڈیسک)     استعفیٰ دینے والے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد جمیل خان  کی" مصروفیات" کے حوالے سے قریبی ذرائع نے اہم انکشاف کیا  ہے  ۔ قریبی ذرائع کے مطابق وہ  گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے محض چیمبر ورک پر توجہ دے رہے تھے اور اپنے ساتھیوں سے مشاورت کر رہے تھے.ذرائع  نے "جنگ " کو  یہ بھی بتایا تھا کہ جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا ءپر استعفیٰ دیا،وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کردیا ہے، انہیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔ سال 2014 میں لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے پر تعینات ہونے والے جسٹس شاہد جمیل سنیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے۔ اپنے استعفے میں  انہوں نے لکھا کہ "میں نے زندگی کا نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسکی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں"۔