مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ کس پارٹی نے گرا دی؟

مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ کس پارٹی نے گرا دی؟
مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ کس پارٹی نے گرا دی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے عائشہ رجب بلوچ نے آئی پی پی (استحکام پاکستان پارٹی) کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق سربراہ آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران سابق ایم این اے عائشہ رجب نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے تاندلیانوالہ میں آئی پی پی کے رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی حمایت کا اعلان کر دیا۔

بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

مزید :

قومی -