لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی ریکوری ، نیب نے 2300متاثرین کو خوشخبری سنا دی

لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی ریکوری ، نیب نے 2300متاثرین کو ...
لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی ریکوری ، نیب نے 2300متاثرین کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں بڑی ریکوری ، نیب نے 2300متاثرین کو خوشخبری سنا دی ۔قومی احتساب بیوروکے ڈائریکٹر جنرل امجد مجید اولکھ نے نیب لاہور میں ماہانہ کھلی کچہری لگائی، ڈی جی نیب لاہور نے مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کی شکایات سنیں ،زیادہ تر شکایات لاہور کے متعلقہ تھیں ،تاہم قصور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اور فیصل آباد میں ایک مال پراجیکٹ کی انتظامیہ کیخلاف شکایات درج کرائی گئیں ۔

"جنگ " کے مطابق ڈی جی نیب نے لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےمتاثرین کو خوش خبری دیتے ہوئے کہا کہ نیب مذکورہ سکینڈل میں 2 ارب 26 کروڑ روپے کی برآمدگی کر چکا ہے ،رقم 2300 متاثرین میں تقسیم کرنے کا عنقریب آغاز کیا جارہا ہے۔ دیگر مختلف نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال بھی تیزی سے جاری ہے۔ تمام متاثرین کی دادرسی ترجیحی بنیادوں پر کرانے کیلئے سرگرمِ عمل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی 64 شکایات موصول ہو چکی ہیں جن کی سکروٹنی جاری ہے ، کسی بھی ہاؤسنگ سکینڈل کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرنے کیلئے 50 کروڑ روپے مالیت اور 100 متاثرین کا ہونا ضروری ہے۔ نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کو کھلی کچہری کا باقاعدگی سے انعقاد کررہا ہے، شکایت کنندگان نے یہ سلسلہ جاری رکھنے کی درخواست کی ۔