ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کر رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟

ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کر رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کیا ردعمل ...
ہانیہ عامر اگلے ماہ شادی کر رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کیا ردعمل دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر نے کہا ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اگلے مہینے رشتہ ازدواج میں بندھ رہی ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر اپنے بالوں کی سٹائلنگ کروا رہی ہیں تو اس دوران ان کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کہتے ہیں کہ اگلے مہینے اداکارہ شادی کر رہی ہیں، یہ سنتے ہی اداکارہ الجھن میں مبتلا دکھائی دیتی ہیں۔

ہانیہ عامر کے چہرے پر ابھرے تاثرات دیکھ کر بابر ظہیر کہتے ہیں کہ کیا یہ فنی (مضحکہ خیز) ہے جس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ یہ مضحکہ خیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر کی اس سے پہلے گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ تھی اور دونوں کے مابین رومانوی تعلقات تھے تاہم بعد ازاں دونوں کی  علیحدگی ہو گئی، عاصم اظہر اب اداکارہ میرب علی کے ساتھ منگنی کر چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -