جمعیت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دی،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دی،مولانا فضل ...
جمعیت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دی،مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں۔

لکی مروت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں بڑے جلسے دیکھے لیکن آج کا جلسہ تاریخ یاد رکھے گی۔جمعیت علمائے اسلام نے وڈیرہ اور خان کلچر سے عوام کو آزادی دی، فرنگی اپنا بندہ بھجوا کر حکم دیتے تھے کہ فلاں کو ووٹ دینا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں، اس ملک میں آزادی نہیں، ملک میں عوام کے معاش کا بندوبست نہیں، تمام حکمران اس میں ناکام رہے۔