نگران  وزیرِ اعلیٰ سندھ نےفری اینڈ فیئر الیکشن کی یقین دہانی کرادی

نگران  وزیرِ اعلیٰ سندھ نےفری اینڈ فیئر الیکشن کی یقین دہانی کرادی
نگران  وزیرِ اعلیٰ سندھ نےفری اینڈ فیئر الیکشن کی یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے الیکشن کرائیں گے جس پر لوگوں کا اعتماد ہو اور نتائج تسلیم کیے جائیں۔ہم سندھ کے کونے کونے میں امراض قلب کے یونٹ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، امراض قلب کے یونٹ تمام تر ضروری آلات سے لیس ہیں۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ شدید تکلیف کی صورت میں مناسب تشخیصی ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، ابتدائی علاج کی فراہمی کے بعد مریض کو این آئی سی وی ڈی منتقل کیا جاتا ہے، رش کے اوقات میں مریض کو این آئی سی وی ڈی منتقل کرنے میں بڑی دقت ہوتی ہے۔