مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ،نوازشریف

مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ،نوازشریف
مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ،نوازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے گھر بھیجنے والے جج خود گھر چلے گئے ،ہماری حکومت چلتی رہتی تو آج ایک شخص بھی بیروزگار نہ ہوتا،ن لیگ کے دور میں عوام کو ہر طرح کی سہولیات میسر تھیں۔

گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پر بدتمیزی مچا کر کہتے ہیں نوجوان ان کے ساتھ ہیں،یہ ہے اصل یوتھ جو آج میرے سامنے موجود ہے،میرا دل نوجوانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے،نوجوانوں کو جب تک باعزت روزگار نہیں ملتا ،چین سے نہیں بیٹھوں گا،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ن لیگ کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی،ہمارے دور میں   روٹی اور آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی،چینی،گھی،پٹرول اور بجلی کی قیمت بھی سب سے کم تھی،لوڈشیڈنگ بھی ہم نے ختم کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ترقی کی رفتار 6فیصد تھی،آئی ایم ایف نے کہا تھا  پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو اسے ہماری ضرورت نہیں ر ہےگی،بانی پی ٹی آئی جب دھرنے کر رہے تھے  اس وقت ہم موٹر ویز بنا رہے تھے،ہمارے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا جو آج 38 لاکھ روپے کا ہے،میری حکومت کاتختہ الٹا کر عوام پر ظلم ڈھایا گیا،جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے،غربت ،بیروزگاری اور مہنگائی ختم کر دیں گے۔