ایمبیسڈر فار پیس ایوارڈپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے نام

ایمبیسڈر فار پیس ایوارڈپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے نام
ایمبیسڈر فار پیس ایوارڈپروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے "ایمبیسڈر فار پیس ایوارڈ" سے نوازا گیا۔

ایوارڈدینے کی تقریب آسٹریا میں موجود اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی،یہ ایوارڈخطے اور دنیا بھر میں بقائے باہمی اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی اور مذہبی شعبوں دونوں سے بالاتر ہوکر امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ممتاز ایوارڈ یونیورسل پیس فیڈریشن آسٹریا کے صدر ڈاکٹر پیٹر حیدر اور اکیڈمک کونسل آن دی یونائیٹڈ نیشنز سسٹم (ACUNS) کے رکن ڈاکٹر افسر راٹھور نے پیش کیا۔ تقریب میں کمیونٹی کے متعدد رہنما، سفراء  ، دنیا بھر کے پادری اور تعلیمی اداروں کی معزز شخصیات موجود تھیں۔

مزید :

قومی -