سندھ میں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو

سندھ میں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو
سندھ میں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر لڑ رہے ہیں،بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چھاچھرو  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہ کارونجھر کی قیمتی معدنیات کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کاٹ دیں گے، میاں صاحب چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی ان کی کٹھ پتلی حکومت ہو، سندھ میں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر لڑ رہے ہیں، ستارے رات میں اچھے لگتے ہیں دن میں نہیں۔

چھاچھرو میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تھرکول منصوبہ اگر نواز شریف نے شروع کیا ہوتا تو آج وہ یہاں جلسہ کرتے، شیر کی حکومت بنی تو وہ کارونجھر میں توڑ پھوڑ کرکے گرینائٹ بیچ دیں گے۔یہ آپ کا اثاثہ ہے ہم ان کا تحفظ کریں گے، اگر کسی کو کاروبار کرنے کا حق ہے تو وہ میرے تھر کے عوام کو حق ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ لاہور تک یہ آواز جانی چاہیے کہ تھرکول کا منصوبہ کس نے دیا؟ پیپلز پارٹی نے مقامی لوگوں کو معاشی فائدہ پہنچانے کے لیے منصوبہ شروع کیا، الیکشن کے بعد تھرکول منصوبے پر مزید کام ہوگا، تھر پارکر سے کراچی تک ٹرین سروس شروع کریں گے، ٹرین سروس کے ذریعے کوئلہ تھر سے کراچی لایا جائے گا، پہلے ہم نے سڑکیں بنائیں پھر اسلام کوٹ میں ایئرپورٹ بنایا۔