خاتون کو ہراساں کرنے پر بینک منیجر کی نوکری سے برخاستگی کی سزا برقرار

خاتون کو ہراساں کرنے پر بینک منیجر کی نوکری سے برخاستگی کی سزا برقرار
خاتون کو ہراساں کرنے پر بینک منیجر کی نوکری سے برخاستگی کی سزا برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر بینک منیجر کی نوکری سے برخاستگی کی سزا برقرار رکھ دی۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بینک منیجر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں قصور وار پایا گیا۔صدر نے نجی بینک کے سابق ملازم کی طرف سے دائر کردہ اپیل مسترد کر دی۔صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

عارف علوی نے کہا کہ خاتون کی شکایت میں بیان واقعات، ثبوتوں کی روشنی میں ملزم پر جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -