تاریخی بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندرمیں صرف 11دنوں میں کتنا چندہ اکٹھا ہوا ?

تاریخی بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندرمیں صرف 11دنوں میں کتنا چندہ اکٹھا ...
تاریخی بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندرمیں صرف 11دنوں میں کتنا چندہ اکٹھا ہوا ?

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں تاریخی بابری مسجد کو شہید کرکے اس کی جگہ رام مندر تعمیر کیا گیا ہے جس کا افتتاح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 22جنوری 2024کو کیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق افتتاح کے بعد 11دنوں میں 25 لاکھ ہندوؤں نے مندر کی یاترا کی ہے اور مندر کو ان 11دنوں میں 11کروڑ روپے ’دان‘ موصول ہوا ہے۔
مندر ٹرسٹ کے آفس انچارج پرکاش گپتا نے بتایا ہے کہ مندر کو لگ بھگ 8کروڑ روپے چندہ بکسوں کے ذریعے اور ساڑھے 3کروڑ روپے چیک اور آن لائن ٹرانزیکشنز کے ذریعے ملے ہیں۔ مندر کے اندر مرکزی جگہ پر ’درشن پتھ‘ کے قریب 4بڑے سائز کے چندہ باکس رکھے گئے ہیں، جس میں یاتری چندہ ڈالتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 10کمپیوٹرائزڈ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں یاتری دان دیتے ہیں۔ 14لوگوں کی ٹیم، جس میں 11بینک ملازمین اور 3مندر ٹرسٹ کے ملازمین شامل ہیں، دان میں ملنے والی رقم گنتے ہیں۔ یاتریوں کی طرف سے چندہ دیئے جانے سے گنتی تک تمام مراحل سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -