بدامنی کی صورت میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ہے،ایمل ولی

بدامنی کی صورت میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ہے،ایمل ولی
بدامنی کی صورت میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ہے،ایمل ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کا کہنا ہےکہ عوام سوچ و فکر اور جمہوریت کو ووٹ دیں، اگر صرف دعا کےلیے ووٹ دینا ہے تو مولانا کو ووٹ دیں، ہمارا نظریہ عوام کی طاقت اور رائے کا نظریہ ہے۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کردار ادا کریں، بدامنی کی صورت میں ٹرن آؤٹ کم ہونے کا خدشہ ہے۔اگر انتہاپسندی اور بد امنی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو اے این پی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اکثر لوگوں کی خواہش تھی کہ میں مہم کیلئے نہ نکلوں، شکر ہے الیکشن مہم پر امن طریقے سے مکمل ہوئی۔