این اے 127:(ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پرپیسے دے کر ووٹ خریدنے کا الزام

این اے 127:(ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پرپیسے دے کر ووٹ خریدنے کا الزام
این اے 127:(ن) لیگ کا پیپلزپارٹی پرپیسے دے کر ووٹ خریدنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں انتخابی گہماگہمی جاری ہے، سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے  اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں ایسے میں کہیں لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوتے بھی نظر آرہے ہیں۔

این اے 127 لاہور میں( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے،پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو امیدوار ہیں تو دوسری طرف (ن )لیگ نے اس حلقے سے عطاتارڑ کو میدان میں اتار رکھا ہے،دونوں جانب سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔

لیگی امیدوار عطاتارڑ نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی کوشش کررہی ہے،لاہور میں حلقہ پی پی 160سے لیگی امیدوار ملک اسدکھوکھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیسے سے لوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش کی،ہم نے الیکشن کمیشن کو پیپلزپارٹی  کے  ضمیر کی خریدوفروخت کیخلاف درخواست دیدی ہے،الیکشن کمیشن نے درخواست پر پیر تک کی تاریخ دی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیاپیر تک ان کو ووٹ خریدنے کی اجازت دیدی جائے؟ہم ان کو ضمیر کی خریدو فروخت کیلئے ایک لمحے کی مہلت بھی نہیں دے سکتے،پیپلزپارٹی کی لاہور میں کوئی فعال تنظیم نہیں اس لئے پیسے کا استعمال کررہے ہیں،ہمیں بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم حلقے میں کہیں کمپین کرتی نظر نہیں آئی،پیپلزپارٹی کے لوگ ووٹ خریدنے کیلئےسندھ سے آکرلاہور کے ہوٹلوں میں بیٹھے  ہوئےہیں ،یہ لوگ ووٹ خریدنے کیلئے اربوں روپے لیکر آئے ہیں،ان لوگوں کی وجہ سے لاہور کے حالات خراب ہوسکتے ہیں،انہوں نے جن لوگوں کو خریدا ہے ان کا مکمل ڈیٹا موجود ہے،یہ تمام کام ایک منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا ہے،قرآن پر ہاتھ رکھوا کر ووٹ پیپلزپارٹی کو دینے کا حلف لیا گیا،4ٹیبلٹس ہمارے قبضے میں ہیں،اس کے علاوہ وہاں سپارے بھی تھے،ہم نے اپنے ورکرز کو مشکل سے روکا ہوا ہے،اگر فوری ایکشن نہ لیاگیاتو ہمیں مجبوراً اپنا لائحہ عمل اپنانا پڑے گا،ہم لاہور کا امن خراب نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس کام میں میری کوئی سازش ہو تو اللہ مجھے سخت عذاب سے دوچار کرے،بلاول بھٹو قسم اٹھائے کہ اس نے لاہورمیں کوئی ووٹ نہیں خریدا،بلاول بھٹو اپنے ابو کے پیچھے چھپنے کا کام ختم کریں اورانسانوں کی طرح الیکشن لڑیں ورنہ ٹھیک نہیں ہوگا،ہمیں اس نہج پر نہ لایا جائے کہ ہم اپنی آئی پر آجائیں۔