تحریک انصاف نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پرویز خٹک

تحریک انصاف نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پرویز خٹک
تحریک انصاف نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی مصنوعی حکومت نے پاکستان اور ریاست پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ 

انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کہا کہ بانی تحریک انصاف نے جو کچھ بویا وہ ہی کاٹ رہے ہیں، میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف نکلا ہوں، اس الیکشن میں ان کو پتہ چلے گا، بانی پی ٹی ائی نے اپنے دور اقتدار میں پختونوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین میری مقبولیت سے خائف ہیں، مخالفین کی تقریر مجھ پر شروع ہوتی ہے مجھ پر ہی ختم ہوتی ہے، تمام پارٹیاں مل کر ضلع نوشہرہ میں اپنا کوئی کارنامہ دکھائیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے پورے صوبے میں تاریخ ساز کام کیے ہیں، پرویز خٹک خدمت کا دوسرا نام ہے،  8 فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

مزید :

سیاست -